ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈوبھال کے دورے کے دوران ہندوستان اور امریکہ نے سیکورٹی تعلقات مضبوط کرنے کا عہد کیا

ڈوبھال کے دورے کے دوران ہندوستان اور امریکہ نے سیکورٹی تعلقات مضبوط کرنے کا عہد کیا

Sun, 26 Mar 2017 13:03:27    S.O. News Service

واشنگٹن، 25مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور امریکہ نے دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کا عہد کیا ہے اور سمندری سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف نمٹنے سمیت کئی علاقائی معاملات پر تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی امریکہ کے وزیر دفاع جنرل(ریٹائرڈ)جیمز میٹز،داخلہ سیکریٹری سیکورٹی چیف جنرل(ریٹائرڈ)جان کیلی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔ان تمام میٹنگوں میں جنوبی ایشیا میں دہشت گردی سے پیدا ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے اور توسیع دینے کی بات کی گئی۔انہوں نے سینیٹ امرڈ سروسز کمیٹی کے صدر جان میکین اور سینیٹ سلیکٹ کمیٹی آن انٹیلی جنس کے صدر رچرڈ بر سے بھی ملاقات کی۔پینٹاگون نے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے میٹنگ کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ میٹزکی اور ڈوبھال نے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو برقرار رکھنے میں تعاون کو لے کر ان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میٹز نے جنوبی ایشیا کے علاقے میں استحکام کی حوصلہ افزائی کی ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے حالیہ سالوں میں دفاعی تعاون میں کی گئی اہم پیش رفت کو آگے بڑھانے کی دوبارہ تصدیق کی۔


Share: